تربت کے علاقے دشت میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 21 مئ 2014
لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

تربت: ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تربت کے ضلع کیچ کے نواحی علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے اسکول ٹیچر عبد الحمید کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس حکا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔