سعودی عرب کی آئی پی ایل میں 30 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 نومبر 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 نیویارک: 

سعودی عرب نے آئی پی ایل میں 30 ارب ڈالر کی شراکت دار میں دلچسپی ظاہر کردی، محمد بن سلمان کے مشیر نے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ بھارتی عہدے داروں سے رابطہ کرکے انہیں بتایا ہے کہ ولی عہد آئی پی ایل میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور آئی پی ایل کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

مشیر نے بھارتی حکومت کو یہ بھی بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان آئی پی ایل کے لیے 30 ارب ڈالر مالیت کی ہولڈنگ کمپنی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ آئی پی ایل میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے اور اس کا دائرہ کار دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل اور آئی پی ایل فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت، مگر کیسے؟

یاد رہے کہ قطر میں ہوئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سے سعودیہ عرب نے بھی مختلف کھیلوں کی دنیا میں سرمایہ کاری شروع کررکھی ہے، حال ہی میں محمد بن سلمان نے فٹبال کی دنیا کے کئی لیجنڈ کے ساتھ کھیل کے معاہدے کیے ہیں اور اب کرکٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔