ورلڈکپ؛ فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 نومبر 2023
اوپنر 106 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں (فوٹو: کرک انفو)

اوپنر 106 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی۔

اوپنر نے 9 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: حارث، شاہین ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے

اس سے قبل ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا کے گلین میسکویل نے 40، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 49، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 59 جبکہ جنوبی افریقا کے ہی ہینرچ کلاسن نے 61 گیندوں پر سینچریاں اسکور کی تھیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، پاکستان نے 21.3 اوورز میں 160 رنز بنالیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 242 رنز درکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔