- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
کراچی: کراچی سمیت صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے جس کے بعد اب ووٹوں کی گتنی شروع کردی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے میڈیا کو شام 6 بجے تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نشر کی پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا شام 6 بجے سے پہلے کسی پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نشر نہیں کر سکتا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک تھا۔
واضح رہے شہر قائد میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے۔ 1 لاکھ 12 ہزار 271 مرد اور 94 ہزار 415 خواتین ووٹرز ہیں۔
شہر قائد میں 121 پولنگ میں سے تمام کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 7 کے چیئرمین، وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا، گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 1 وارڈ 4 کے جنرل ممبر اور یو سی 2 وارڈ 3 کے جنرل ممبر کے لیے الیکشن ہے۔
ضلع شرقی کے جناح ٹاؤن کی یو سی 6 کے جنرل ممبر کے لیے پولنگ ہوئی۔
ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کی یو سی 3 کے چیئرمین کے لیے ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع وسطی میں ناظم آباد ٹاؤن کی یو سی 5 وارڈ 3 کے جنرل ممبر کے لیے پولنگ ہوئی، ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یو سی 6 کے وائس چیئرمین کا الیکشن ہوگا، صدر ٹاؤن کی یو سی 12 کے وائس چیئرمین اور یو سی 13 کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔
مزید یہ کہ میئر کراچی نے 3 یونین کمیٹیوں سے چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یو سی 7 سے چیئرمین کے عہدے پر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ میئر کراچی نے ماڑی پور ٹاؤن کی یو سی 3 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، میئر کراچی صدر ٹاؤن کی یو سی 13 سے چیئرمین کے لیے انتخابی میدان میں موجود ہیں جب کہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 7 سے چیئرمین کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔