- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
کیویز کیخلاف فتح؛ بھارتی صحافی نے پاکستان کو ’’سیمی فائنل‘‘ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کو ایک بار پھر سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔
بھارتی نیوز چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک شو میں وکرانت گپتا نے اوپنر فخر زمان کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج نیوزی لینڈ سے پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو کہ پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف فخر زمان کی اننگز نے ماضی کے جارح مزاج اوپنر سعید انور کی یاد دلادی، آج کی صورت حال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی
دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ بھارتی صحافی کا اسٹیڈیم میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف
سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں، لیکن اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔