- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
"کدو جیسی شکل کیساتھ ایشوریا رائے بہت خوبصورت خاتون ہیں"، ریچا چڈھا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ اور سابقہ مِس یونیورس ایشوریا رائے بچن کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
فلم ’فکرے 3‘ کی اداکارہ ریچا چڈھا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن پر ہونے والی تنقید پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو ریچا چڈھا سے ایشوریا رائے کے فیشن ویک لُک پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ “لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں”۔
That’s @RichaChadha at her brutal best about Aishwarya Rai, trolling and dropping some truth bombs in her inimitable style. What a rockstar pic.twitter.com/8sxYFNqN7w
— Joy (@Joydas) November 4, 2023
ریچا چڈھا نے کہا کہ “کدو جیسی شکل (ناقدین ایشوریا رائے کی شکل کو کہتے ہیں) کے ساتھ ایشوریا رائے بھارت کی تاریخ کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں”۔
اداکارہ نے کہا کہ “ایشوریا رائے ایک بہت ہی مہربان اور نرم مزاج خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی کسی کے خلاف کچھ نہیں بولا اور نہ ہی کبھی کسی تنازع کا شکار ہوگئیں”۔
اُنہوں نے کہا کہ ” میں بھی اپنے کیریئر کی شروعات میں ناقدین کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھی، مجھے بُرا لگتا تھا کہ لوگ مجھ پر تنقید کیوں کررہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے”۔
مزید پڑھیں: ایشوریا رائے کی سالگرہ پر ابھیشیک سمیت پوری بچن فیملی غائب
ریچا چڈھا نے مزید کہا کہ “اب اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو میں یہی کہتی ہوں کہ بولنے دو، تنقید کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہے کیونکہ تنقید کرنا فضول لوگوں کا کام ہے، اُن پر توجہ ہی نہ دیں”۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریچا چڈھا نے فلم ’فکرے 3‘ میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ اب سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ اور انوبھو سنہا کی ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ میں بھی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔