کترینہ کیف نے ’ٹائیگر3‘ کیلئے ٹریننگ کی مختلف ویڈیوز جاری کردیں

ویب ڈیسک  پير 6 نومبر 2023
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کیلئے ٹریننگ کی مختلف ویڈیوز جاری کردیں۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’میرے لئے جب ٹائیگر کا وقت آتا ہے تو اس کا مطلب میری حدوں کو آگے بڑھانا ہے، میری برداشت کا امتحان لینا اور میری طاقت کو تلاش کرنا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کسی نے ان سے ایک بار کہا تھا کہ درد صرف ایک احساس ہے، اس سے مت ڈریں اور اس سے مت بھاگیں۔

’ٹائیگر3‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے اور یہ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔