- اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
- امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام کی مدد کا الزام، پابندی عائد
- کاربن فائبر سے بنائی گئی دنیا کی مضبوط ترین بیٹری
- وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں پر رضامند
- پاکستان کا جغرافیہ بیرونی سرمایہ کاری کیلیے انتہائی پُرکشش ہے، چیئرمین سینیٹ
- عالمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، رومینہ خورشید
- وزیر تعلیم پنجاب نے رول بیچنے والے بچے کو ملاقات کیلئے بلا لیا
- سینیٹ کمیٹی میں عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں، چیف جسٹس
- لیپ ٹاپ کی اسمگلنک میں ملوث ملزم گرفتار، 576 لیپ ٹاپ اور گاڑی برآمد
- آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں، وزیرخزانہ
- ملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع
- مریض کے موبائل استعمال کے دوران ڈاکٹروں کی دماغ کی کامیاب سرجری
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی یا اضافہ عوام تک پہنچے گا، وفاقی وزیر
- وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ملازمین کا واجبات کی عدم ادائیگی پر چھٹے روز بھی احتجاج
- خیبرپختونخوا کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- افغان حکومت کے ساتھ جرگہ کرکے مسائل کے حل کا ارادہ رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کیلیے وزیراعظم کو خط
بلوچستان میں کانگو وائرس کا خطرہ، سرکاری ملازمین کیلیے ماسک لازمی قرار
کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے صوبے میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کیلیے ماسک لازمی قرار دے دیا۔
گورنر بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز خدمت کے جذبے سے سرشار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے مریضوں کو تکلیف سے نجات دلانے اور عوام کی زندگی کو محفوظ بنانے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو تمام ضروری سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
گورنر بلوچستان نے کانگو سے متاثرہ مریضوں کیلئے ایک علیحدہ وارڈ قائم کرنے، مال مویشیوں کی خرید وفروخت کی جگہوں پر اسپرے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں سے ہزاروں لوگ ہر سال محض علاج معالجہ کی خاطر آج بھی سندھ اور پنجاب میں جانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگو سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے میں میڈیا پرسنز بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے گورنر ہاوٴس اینڈ سیکرٹریٹ میں آج سے تمام آفیسرز اور ملازمین کیلئے ماسک پہنا ضروری قرار دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔