9 مئی؛ جناح ہاؤس کے اطراف کی جیوفینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام شامل

سید مشرف شاہ  پير 6 نومبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود افراد کی جیو فینسنگ فہرست میں پولیس کے دو افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔

ایس پی  ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کی گئی لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع کا نام فہرست میں موجود ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور  انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی لسٹ میں  مجموعی طور پر 101 مردو خواتین شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔