ترک ڈرامے کیلیے60 پاکستانی اداکار منتخب ہوئے کسی کوکام نہیں دیا گیا، شہیرا جلیل

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2023
ترک ڈرامے میں پاکستانی اداکاروں کو شامل نہ کرنا افسوس ناک ہے، شہیرا جلیل:فوٹو:فائل

ترک ڈرامے میں پاکستانی اداکاروں کو شامل نہ کرنا افسوس ناک ہے، شہیرا جلیل:فوٹو:فائل

  کراچی: اداکارہ شہیرا جلیل نے کہا ہے کہ ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کےلیے پاکستانی اداکاروں کو منتخب کرنے کے باوجود کام نہیں دیا گیا۔

اداکارہ شہیرا جلیل نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشنز ہاؤسز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کے لیے پاکستان کے 6 ہزار اداکاروں کے انٹرویوز کیے گئے تھے جن میں سے 60 کو منتخب کیا گیا تھا۔

شہیرا کا مزید کہنا تھا کہ ان سمیت عائشہ عمر، اشنا شاہ، علیزے شاہ اور ارسلان نصیر سمیت دیگر بڑے بڑے اداکار کو گولڈن ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم کسی بھی اداکار کو کام کے لیے نہیں بلایا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سینیئر اداکاروں کے ساتھ کاسٹ کیے جانے پر خوشی ہوئی اورمنتخب اداکاروں کا واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا تھا تاہم افسوس کے انہیں آج تک نہیں بتایا گیا کہ گولڈن ٹکٹ والے پاکستانی اداکاروں کا کیا بنا؟ صلاح الدین ایوبی میں کسی پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنا پاکستان کا نقصان ہے۔ ڈرامے کے ٹریلر میں بھی کسی پاکستانی کو نہیں دکھایا گیا۔

ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسرز میں اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔

شہیرا جلیل کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے تاہم اس طرح کے کسی کو احساس نہ ہوسکے۔ کاسٹنگ کاؤچ بھی انڈسٹری کا حصہ ہے تاہم نئی لڑکیاں ذہین ہیں وہ ڈائرکٹرز سمیت دیگر افراد کے جھانسے میں نہیں آتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔