پاکستان سے پہلے میچ کو آسٹریلیا نے ’ویسٹ ٹیسٹ‘ کا نام دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 نومبر 2023
میچ 14 دسمبر سے پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

میچ 14 دسمبر سے پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

پرتھ: پاکستان سے پہلے میچ کو آسٹریلیا نے ’ویسٹ ٹیسٹ‘ کا نام دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کو آسٹریلیا نے ’ویسٹ ٹیسٹ‘ کا نام دے دیا، یہ میچ 14 دسمبر سے پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، اس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں ایک ’دی ویسٹ ٹیسٹ ہل‘ ایریا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جہاں پر ایک وقت میں 500 تماشائی منفرد انداز میں مقابلے سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا، شاہینز پہلی آزمائش میں ناکام

اس فیملی ایریا میں بچوں کیلیے مختلف گیمز اور تماشائیوں کیلیے شیڈز ہوں گے تاکہ وہ موسم گرما کے پہلے ٹیسٹ سے دلچسپ انداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔