جنوبی وزیرستان: گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2023
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

ٹانک: جنوبی وزیرستان کے علاقے ٹانک میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کوٹ کٹ کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔

قیام امن کے بعد علاقے میں موجود اسکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

بحالی کے کام کے بعد گرلز اسکول کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھیں۔ اسکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیر نگرانی 90طالبات تعلیم کے زیور سے بہرومند ہو رہی ہے۔

پاک فوج نے بچیوں کے حوصلہ افزائی کے لیے مفت کتابیں، اسکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔ اسکول کی تعمیر نو اور فعالی پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔