بنگلورو میں بارش؛ کیا پاکستان کیلئے قدرت کا نظام متحرک ہورہا ہے؟

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2023
9 نومبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے امکانات 80 فیصد ہوگئے (فوٹو: کرک انفو)

9 نومبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے امکانات 80 فیصد ہوگئے (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے۔

بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کو مدمقابل آنا ہے تاہم اس سے قبل موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بارش کا پانی فٹ تک کھڑا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟

پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایتی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف فتح؛ بھارتی صحافی نے پاکستان کو ’’سیمی فائنل‘‘ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں کامیابی سمیٹ لی تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بنگلورو میں جمعرات کو بھی 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1721779695853703206

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔