- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
- شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں، وزیر تعلیم
- گنڈاپور کو کوئی زبردستی لے کر نہیں گیا وہ مرضی سے گیا اور سات گھنٹے بیٹھا رہا، خواجہ آصف
- جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت
- ایف آئی اے کی عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش
- اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز
اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے جو بھی پلیٹ فارمز ’ڈیپ فیک ویڈیوز‘ (جعلی ویڈیوز) بنائیں گے یا پھیلائیں گے ان کو قانونی کارروائی اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایڈوائزری کے مطابق کمپیوٹر اور دیگر کمیونیکیشن آلات کو استعمال کرکے جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل
بھارتی حکومت کی جانب سے نئی ہدایات اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایک جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اداکارہ نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔
امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔