اداکارہ پریانکا چوپڑا گلوکارہ کے بعد پروڈیوسر بھی بن گئیں

شوبز ڈیسک  جمعرات 22 مئ 2014
پروڈکشن کی طرف آنیوالی پہلی اداکارہ نہیں، کیریئر میں ہر وقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں، گلوکاری میں بھی پہچان بناچکی ہوں، پریانکا چوپڑا  فوٹو: فائل

پروڈکشن کی طرف آنیوالی پہلی اداکارہ نہیں، کیریئر میں ہر وقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں، گلوکاری میں بھی پہچان بناچکی ہوں، پریانکا چوپڑا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں اپنا سکا منواچکی ہیں۔

اب کے پروڈکشن کی فیلڈ میں بھی قدم رکھ رہی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا فلمساز ادارے بھنڈارکر فلمز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم ’’ مادام جی میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی معاون پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گی۔ اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا جو حال ہی میں بارسلونا میں زویا اختر کی فلم دل دھڑنے دو کی شوٹنگ سے واپس آئیں ہیں نے مدھر بھنڈارکر سے ملاقات کی اور انھیں معاون پروڈیوسر بننے کے ارادے سے آگاہ جس پر انھوں نے فوراً امادگی کا اظہار کردیا۔

فلم کا مرکزی خاتون سیاستدان جے للیتا کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے اور اس کی کہانی ایک ایسی اداکارہ کے گرد گھومتی ہے جو کچھ ہی دنوں میں ایک بڑی سیاستدان کے روپ مین دنیا کے سامنے آجاتی ہے اداکارہ سے سیاستدان بننے والی خاتون کے گرد گھومتی ہے اور پریانکا چوپڑا فلم میں یہی کردار نبھارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ اکتوبر کے وسط میں شروع کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں پہلی اداکارہ نہیں ہوں جو پروڈیوکشن کی طرف بھی آرہی ہوں میں اپنے کیرئیر میں ہروقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اوراسی وجہ سے میں نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور لوگوں نے نے فلموں میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ میرے گائے جانے والے گانوں کو بھی پسند کیا ہے۔

اب مدھر بھنڈرارکر کے ساتھ فلم مادام جی میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ معاون پروڈیوسر کے طوربھی فرائض انجام دوں گی۔ پریانکا چوپڑا جو خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں میری کوم کا کردار نبھا رہی ہیں کا کہنا تھا کہ ان دنوں بالی ووڈ میں خواتین کے حالات زندگی پر بہت زیادہ فلمیں بنائی جارہی ہیں اور یہ ٹرینڈ بہت اچھا ہے اس سے اداکاراؤں کو بھی ایک ہیرو کی طرح کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جب کہ اس سے پہلے ہیروئن کا زیادہ تر کردار ہیرو کے گرد گھومنا ہی ہوتا تھا مگر اب وہ بھر پور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔