سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن تھرلر فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن تھرلر فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اب فلم اگلے برس 15 مارچ کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

ایکشن تھرلر فلم کی ریلیز کیلئے پہلے 15 دسمبر 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی پھر اسے تبدیل کرکے 8 دسمبر کیا گیا۔

’یودھا‘ کو ساگر امبر اور پشکر اوجھا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، ہیرو جوہر، اپروا مہتہ اور کھیتان نے پرڈیوس کیا ہے۔

’یودھا‘ میں اپنے کردار کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ اس فلم میں کردار سے ان کو اپنی شخصیت کا نیا ورژن ملا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔