- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹس حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
وزیراعظم کی عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس کا الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ’الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلیے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ اسٹاف کی فہرستیں بھی تیار ہیں‘۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن میٹریل کی چھپائی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ تمام اضلاع میں جلد ہی انتخابی فہرستیں پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کی دعوت بھی دی۔
نگراں وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کے انعقاد کیلیے پھر حکومتی تعاون، فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔