- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر وائرل
ممبئی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
رشمیکا مندانا کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری کو چونکا دیا جبکہ اداکارہ خود اپنی جعلی ویڈیو کی وجہ سے کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں، بھارت میں ابھی رشمیکا کی جعلی ویڈیو پر تشویش کا ہی اظہار کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔
اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی ووڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو AI ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم “پشپا” کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
دوسری جانب رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل
امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔