- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی پر مظاہرین ٹوٹ پڑے
ریو ڈی جنیرو: فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی پر مظاہرین ٹوٹ پڑے ، تاریخی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، ادھر برازیلین ٹیم ہوٹل کے قریب مظاہرین نے نقلی ورلڈ کپ ٹرافی کو آگ لگا دی ، برازیلین پولیس نے14 ریاستوں میں 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر اربوں ڈالر کے اخراجات سے ناراض مظاہرین گذشتہ روز ٹرافی کی تقریب رونمائی پر ٹوٹ پڑے، انھوں نے پارا اسٹیٹ کے دارالحکومت بیلیم کی تاریخی عمارت پر پتھراؤ کیا اور لکڑی کے بڑے بڑے ٹکڑے پھینکے۔ 12 جون سے 13 جولائی تک فٹبال کا اصل ایونٹ شروع ہونے سے قبل ٹرافی کو میزبان ملک کے مختلف شہروں میں دکھایا جا رہا ہے،مزید ہنگامے کو مدنظر رکھتے ہوئے آرگنائزرز نے تقریب کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے ٹرافی کو محفوظ مقام پر لے گئے۔
ادھر برازیلین ٹیم ہوٹل کے قریب مظاہرین نے 6 فٹ بلند نقلی ورلڈ کپ ٹرافی کو آگ لگا دی، ٹیریسوپولس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ریپلیکا ٹرافی کو تباہ کردیا جو شہر کی اہم شاہراہ پر نمائش کیلیے لگائی گئی تھی،میئر نے ایک بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گردی کے مرتکب افراد کو پکڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،انھیں قرار واقعی سزا دی جائیگی ۔
نقلی ٹرافی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پہلی مرتبہ رونما نہیں ہوا ، اس سے قبل بھی برازیل میں لوگوں نے کپ میسکوٹ فلیکو اور پھولنے والی فٹبالوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ دریں اثنا برازیلین پولیس کی یونین نے اپنی ویب سائٹ پر بدھ کو14 ریاستوں میں 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، ان میں 6 ایسی ریاستیں بھی شامل ہیں جہاں ورلڈ کپ میچز منعقد ہونگے۔ چند ریاستوں میں ہڑتال سے 70 فیصد شہری پولیس فورس متاثر ہوگی جس کے ذمہ جرائم کی تحقیقات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔