نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کردی

ویب ڈیسک  بدھ 8 نومبر 2023
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: نیپرا نے ایک بار پھر عوام کے لیے بجلی کے نرخ بڑھادیے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہ ستمبر 2023ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے ہوگا، یہ اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔