- پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
- ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے، حزب اللہ کا دعویٰ
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی
واٹس ایپ میں پیغامات اب باآسانی ڈھونڈے جاسکیں گے
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص تاریخ پر بھیجا گیا میسج باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے ایک کلینڈر کا بٹن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔
رپورٹ کےمطابق اس فیچر کی مدد سے چیٹ میں پچھلی تاریخوں میں جا کر پیغام نکالنا نہ صرف وقت بچائے گا بلکہ صارفین کو جھنجھلاہٹ سے بھی بچائے گا۔
مزید برآں یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی فیچر ان بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب کیا گیاہے جو واٹس ایپ ویب کے آفیشل بِیٹا پروگرام میں حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ لیکن توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔