سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 22 مئ 2014
جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔

عبدالقادر گیلانی نے 2005-6کے سیشن میں بی اے کا امتحان دیا اور دوران امتحان نقل کرنے پر ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا اور یوسف رضا گیلانی نے وائس چانسلر ارشد محمود سے اپنے بیٹے کی ڈگری جاری کروائی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔