عائزہ خان کا شوبز سے ’کنارہ کشی‘ کا اعلان؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2023
عائزہ خان نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا: فوٹو انسٹاگرام

عائزہ خان نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا: فوٹو انسٹاگرام

  کراچی: معروف اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی طرف اشارہ کردیا۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک مبہم اسٹوری جاری کی، اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل “جانِ جہاں” کی ایک پوسٹ شیئر کی۔

عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک حیران کُن جملہ لکھا کہ “یہ میرا آخری پراجیکٹ ہے”۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹس میں عائزہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت مانگنا شروع کردی لیکن اُنہوں نے مداحوں کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

تاہم، مداح خود ہی دماغ پر زور لگاتے ہوئے عائزہ خان کی اسٹوری کی حقیقت سامنے لے آئے۔ دراصل عائزہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری کے ایک کونے میں ’ 2023 کا‘ لکھا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ  ڈرامہ سیریل “جانِ جہاں” عائزہ خان کا رواں سال یعنی 2023 کا آخری پراجیکٹ ہے۔

ay

واضح رہے کہ عائزہ خان اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے ’’جانِ جہاں‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، مذکورہ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں جبکہ ڈرامے کی  پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے فلسطین کے بارے میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

عائزہ خان 10 سال بعد اپنے مشہور ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔