- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
فضا علی کا اپنے پہلے شوہر کی بُرائی سُننے سے انکار
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ طلاق کے باوجود بھی اپنے پہلے شوہر کی بُرائی نہیں سُن سکتیں۔
حال ہی میں فضا علی نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ناکام شادیوں اور ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق گفتگو کی۔
فضا علی نے اپنی پہلی شادی سے متعلق کہا کہ “میری اور میرے پہلے شوہر فواد فاروق کی پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی، جہاں اُنہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی تھی اور پھر بعد میں میری والدہ سے میرا رشتہ مانگ لیا تھا”۔
اُنہوں نے کہا کہ “اسی دوران، میری والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد والدہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کروانا پڑا اور اسپتال میں ہی میری والدہ نے فواد اور میری شادی کا کہا”۔
مزید پڑھیں: اداکارہ فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی، ویڈیو وائرل
فضا علی نے کہا کہ “شادی کے بعد فواد نے کبھی مجھ پر تشدد نہیں کیا، نہ گالم گلوچ کی اور نہ ہی میرے ساتھ کچھ بُرا کیا، وہ بہت اچھے انسان ہیں لیکن ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے اور ہماری طلاق ہوگئی”۔
اُنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنے پہلے شوہر فواد کی وجہ سے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑا کیونکہ طلاق کے بعد، جب میں ڈرامے کے سیٹ پر جاتی تھی تو لوگ مجھ سے فواد کی بُرائی کرتے تھے اور میں فواد کی بُرائی برداشت نہیں کرسکتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا”۔
مزید پڑھیں: اداکارہ و ماڈل فضا علی کی بہن انتقال کر گئیں
واضح رہے کہ فضا علی نے سال 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے اور شادی کے تین سال بعد ہی اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔
پہلی شادی میں ناکامی کے بعد فضا علی نے 2018 میں ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔