ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ نے اہم مشاورت شروع کردی

ویب ڈیسک  پير 13 نومبر 2023
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے پی سی بی نے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ بولنگ کوچ کی طرح دیگر کوچز بھی اہم فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر، ہیڈ کوچ، ٹیم مینجر اور کپتان کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف قومی اسکواڈ کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے باوجود ناقص کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

پی سی بی کو باولنگ کوچ مورنی مورکل کے بعد دیگر کوچز کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلے سابق کرکٹرزکی مشاورت اور پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی کپتانی، شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

مکی آرتھر تین روز بعد دبئی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی ذکا اشرف سے ملاقات میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بات ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔