- لاہور: دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک تلف کیا گیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب
- سائنس دانوں نے ڈائنو سار کی 75 ملین برس پرانی نسل دریافت کرلی
- اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت، استغاثہ کے گواہ پر جرح
- اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے والے 13 مسافر سہولتکار سمیت گرفتار
- حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
- مخصوص نشست کیس : فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، سپریم کورٹ
- ٹائپ 1 ذیابیطس مریضوں میں ورزش کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ماہرین
- یہ پھل ذیابیطس اور موٹاپے کو روکنے میں انتہائی معاون ہیں
- دارچینی کی ایک تہائی مصنوعات میں سیسہ دریافت
- اہرامِ مصر کے اوپر غیرمرئی بلبلوں کی نشاندہی
- حاملہ خواتین زیادہ چکنائی والی غذا سے احتیاط برتیں، ماہرین
- سینیٹ اجلاس، نمبرز پورے نہ ہونے پر حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم موخر کردیں
- سائیکڈیلکس ڈپریشن کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے، ماہرین
- عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان
- عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول
- کانگو؛ حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت
- سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات
- "سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو"
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید
- پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار
بالی ووڈ میں کل بھی اقربا پروری تھی آج بھی ہے اور رہے گی، دپیکا پڈکون
ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کل بھی اقربا پروری تھی اور آج بھی ہے۔
بالی ووڈ کی میگا اسٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نوجوانی میں بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں پہلے سے کام کرنے اورکامیابی حاصل کرنے والے لوگوں کے عدم تحفظ کے احساس کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرئیر کے شروع میں اپنے کھانے پینے اور سفر کے اخراجات خود اٹھاتی تھی۔
دپیکا پڈکون نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا سلسلہ ماضی میں بھی تھا اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ اب سے 15،20 سال پہلے فلم انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشش کرنا بہت مشکل تھا۔ ماڈلنگ شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو پیرس، نیویارک یا میلان میں رہ کر کام کرنا چاہیے جس پر میں نے جواب دیا کہ بھارت میرا گھر ہے اور میں یہیں رہوں گی۔
اداکارہ دپیکا پڈکون کا تعلق بالی ووڈ کے کسی فلمی خاندان سے نہیں ہے۔ سال 2007 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی ’ اوم شانتی اوم‘ دپیکا پڈکون کی پہلی فلم تھی جس کی غیر معمولی کامیابی نے دپیکا پڈکون کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔ دپیکا پڈکون بالی ووڈ کی متعدد سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلموں کی ہیروئن بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔