- کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس
- پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- پاکستانی کپتان شان مسعود کی چار سال بعد ٹیسٹ میں سنچری
- ملک میں نہ امن ہے نہ جمہوریت، معیشت بھی درست سمت نہیں جارہی، فضل الرحمان
- وزیراعلیٰ کے پی علی گنڈاپور کی نااہلی کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- بنوں اور لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات؛ 5 افراد جاں بحق
- کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش تھا جس میں 80 کلو بارود استعمال ہوا، ابتدائی رپورٹ
- نواز شریف کی آج فضل الرحمن سمیت دیگر سے اہم ملاقاتوں کا امکان
- لاہور؛ 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج
- کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- ظالم باپ کا بیٹے پر بہیمانہ تشدد، رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا
- پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا
- سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست
- لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور
- بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری
- کراچی دھماکا؛ اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کا پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ
- ایک سال مکمل؛ اسرائیلی فوج کو حماس کیساتھ جنگ کتنی مہنگی پڑی
- اسلام آباد کے تمام راستے ٹریفک کیلیے کھل گئے، میٹرو بس چوتھے دن بھی معطل
- لبنانی سرحد پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 شدید زخمی
- تتلیوں کا مہینہ گزر گیا
حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت، کم عمر ڈرائیور کیخلاف قتل کے مقدمے کی درخواست
لاہور: گاڑیوں کے ٹکرانے میں 6 افراد کی ہلاکت کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے کم عمر ڈرائیور کے خلاف ایک اور درخواست دیدی۔
ڈیفنس میں حادثے کے دوران 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں مدعی مقدمہ رفاقت علی نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور افنان نے دانستہ طورپرگاڑی کوٹکرماری۔ ملزم افنان کامقصد گاڑی میں سوارتمام افرادکی جان لیناتھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور؛ گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
پولیس نے درخواست وصول کرتےہوئے ضمنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش قتل کی دفعات کےتحت کی جائےگی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6 افراد کو ہلاک کرنے والا ڈرائیور 16 سالہ افنان اسکول کا طالب علم نکلا، جس کا پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کی رفتار 100 سے زیادہ تھی۔
ملزم افنان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ گاڑی چلاتے ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے ۔ کزن سے گاڑی چلانا سیکھی، والد اور والدہ نے جانے سے منع کیا، مگر ضد کرکے چلا گیا۔ گاڑی 110 کی رفتار پر تھی کہ اچانک سامنے سے گاڑی آ گئی ۔
بیان میں ملزم نے مزید بتایا کہ دونوں سائیڈوں پر بیرئیرز تھے اور ہمارے پاس گاڑی نکالنے کا کوئی راستہ نہیں تھا ۔ گاڑی میں ملزم کے ساتھ کچھ دوست بھی سوار تھے ۔ ملزم دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے جا رہا تھا ۔
اب کم عمر ڈرائیورز پر چالان کی بجاۓ ایف آئی آر درج ہو گی، کریمنل ریکارڈ ہونے پر سرکاری نوکری کیلئے اہل نہیں ہوں گے، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں.#lahore #PunjabPolice #IGPPunjab #awareness #parents pic.twitter.com/f37gumgIJt
— Lahore Traffic Police (@ctplahore) November 13, 2023
دریں اثنا ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف چالان کے بجاے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق آئندہ کم عمر ڈرائیورز پر چالان کے بجائے ایف آئی آر درج ہوگی، جس کے نتیجے میں کرمنل ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ایسے لوگ سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں ہوں گے، انہیں ویزا ملنے میں بھی مشکل ہوگا اور وہ ساری زندگی کے لیے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہوں گے۔ اس حوالے سے اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی ذمے داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔