ورلڈکپ سیمی فائنل کیا ڈیوڈ بیکہم بھارت نیوزی لینڈ میچ میں شرکت کریں گے

بھارتی بورڈ نے جرمن فٹبالر تھامس مولر کو بھی کو ٹیم انڈیا کی شرٹس بھیج دی


ویب ڈیسک November 14, 2023
بھارتی بورڈ نے جرمن فٹبالر تھامس مولر کو بھی کو ٹیم انڈیا کی شرٹس بھیج دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں شرکت کریں گے۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے دوران اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی شرکت متوقع ہے، وہ تین روزہ دورے کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جرمن فٹبالر تھامس مولر کو ٹیم انڈیا کی شرٹ بھیجی ہے اور وہ میگا ایونٹ میں انکی حمایت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ٹکٹس بلیک میں فروخت، قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے ورلڈکپ مقابلوں میں لیگ کے ابتک تمام 9 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے 9 مقابلوں میں سے 5 جیتے جبکہ 4 ہارے ہیں۔

مقبول خبریں