حمزہ قتل کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر ملتوی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 مئ 2014
ایک برس گزر جانے کے باوجود مقدمے میں نامزد شعیب سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔
فوٹو: فائل

ایک برس گزر جانے کے باوجود مقدمے میں نامزد شعیب سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حمزہ قتل کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر 4جون تک ملتوی کردی۔

ایک برس گزر جانے کے باوجود مقدمے میں نامزد شعیب سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی،دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی اسپیشل جج فیص محمد بھٹی نے سندھ اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث ساجد علی اور رحمت علی کو جرم ثابت ہونے پر 3 برس قید اور فی کس 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،دونوں مجرموں کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید2 ماہ جیل میں رہنا ہوگا ، استغاثہ کے مطابق تھانہ پاپوش نگر نے 28جنوری 2014کو دوران گشت مذکورہ مجرموں سے پستول برآمد کی تھی، پولیس نے دونوں مجرموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔