آئی سی سی نے برطانوی اخبار کو فکسنگ رپورٹس شائع کرنے سے روک دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 23 مئ 2014
چند روز قبل مذکورہ اخبار نے لوونسنٹ اور برینڈن میک کولم کے اے سی ایس یو کو دیے گئے بیانات شائع کیے تھے۔ فوٹو: فائل

چند روز قبل مذکورہ اخبار نے لوونسنٹ اور برینڈن میک کولم کے اے سی ایس یو کو دیے گئے بیانات شائع کیے تھے۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عدالتی حکم کے ذریعے برطانوی اخبار کو اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے سے مزید رپورٹس شائع کرنے سے روک دیا۔

چند روز قبل مذکورہ اخبار نے لوونسنٹ اور برینڈن میک کولم کے اے سی ایس یو کو دیے گئے بیانات شائع کیے تھے۔ کونسل کے صدر ایلن آئزک نے کہاکہ اخبار کو مزید تفصیلات سامنے لانے سے روکا جا رہا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ چیز کھیل سے کرپشن کا صفایا کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی، ہم نے ان بیانات کے حوالے سے انتہائی رازداری برتی تھی مگر پھر بھی کسی نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔