- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
افغان صوبے ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر مسلح افراد کا حملہ
کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں واقع بھارتی قونصل خانے پر جدید ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی جب کہ 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہرات کے پولیس چیف عبدل السمیع قترا کا کہنا ہے کہ جدید ہتھاروں سے لیس 3 حلہ آوروں نے بھارتی قونصل خانے پر قریبی واقع گھر سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں تعینات سیکیورٹی کا عملہ افغان پولیس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل ہی حملے کی کوشش ناکام بنا چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں بھارتی قونصل خانے کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم افغانستان میں بھارتی سفارتی عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال بھارتی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2013 میں جلال آباد میں بھی بھارتی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 2008 اور 2009 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملوں میں 75 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔