- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
کووڈ میں نمکین پانی کے غرارے اسپتال میں داخلے کے امکانات کم کردیتے ہیں

ٹیکساس: کووڈ میں نمک کے پانی سے غرارے کرنے سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے پیش کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے نمک کے پانی سے غراروں اور ناک صاف کرنے کے مریضوں میں کووڈ علامات اور اسپتال داخلے کی شرح پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے نمک کے پانی سے غرارے کیے تھے یا ناک صاف کی تھی ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح، نمک کے پانی کے غرارے نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 40 فی صد کم تھی۔
امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر اور تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جمی اسپینوزا کا کہنا تھا کہ مطالعے کا مقصد غراروں اور ناک صاف کرنے کے عمل سے کووڈ سے متعلقہ تنفس کی علامات میں بہتری دیکھنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طریقوں کا اسپتال میں داخلے کی شرح میں کمی سے تعلق دیکھا گیا۔
تحقیق میں محققین کی ٹیم نے 2020 سے 2022 کے درمیان 18 سے 65 برس کے درمیان 9398 ایسے افراد کا معائنہ کیا جن کا کووڈ پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان میں سے 58 افراد کو 236 ملی لیٹر نیم گرم پانی میں کم یا زیادہ مقدار میں نمک ملے محلول سے عمل کرنے کے لیے چنا گیا۔
کم مقدار والے محلول میں 2.13 گرام نمک (تقریباً ایک تہائی چائے کا چمچ) اور زیادہ مقدار والے محلول میں چھ گرام نمک (تقریباً سوا چائے کا چمچ) ملایا گیا تھا۔ شرکاء نے اس محلول سے 14 دن تک دن میں چار بار غرارے اور ناک صاف کی۔
ناک صاف کرنے کے عمل میں نتھنوں کی راہ داریوں سے محلول گزارا جاتا ہے تاکہ ناک کے اندر سے مواد کو صاف کیا جاسکے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق یہ عمل سنک کے اوپر دائیں یا بائیں جانب سر گرا کر اور نتھنوں سے تیزی سے محلول گزار کر کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔