کرشمہ کپور نے شوہر سے طلاق کے لئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 مئ 2014
 کرشمہ  اور راج کپور کی شادی 2003 میں  انجام پائی  تھی تاہم 2011 میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

کرشمہ اور راج کپور کی شادی 2003 میں انجام پائی تھی تاہم 2011 میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے شوہر راج کپور نے طلاق کے لئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے بزنس مین شوہر راج کپور نے ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں طلاق کے لئے با ضابطہ طور پر کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان بچوں سمائرا اور کیان کی تحویل کے حوالے سے بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرشمہ  اور راج کپور کی شادی 2003 میں  انجام پائی  تھی تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد کرینہ ممبئی میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئیں تاہم دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔