کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی لاش ملی

لاش 3 سے 4 دن پرانی، عمر 35 سے 40 سال کے قریب ہے


Staff Reporter November 18, 2023
لاش 3 سے 4 دن پرانی، عمر 35 سے 40 سال کے قریب ہے

ڈیفنس کے علاقے فیز سیون ایکسٹینشن فاطمہ مسجد کے قریب خالی پلاٹ پر پڑے ہوئے نیلے رنگ کے پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی تعفن زدہ لاش ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈھکن لگے ہوئے ڈرم سے باہر نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات کے مطابق فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے اور مقتولہ کی عمر 35 سے 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان خاتون کو قتل کر کے لاش کو ڈرم میں بند کرنے کے بعد ڈرم کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ڈرم مذکورہ مقام پر گزشتہ چند روز سے پڑا ہوا تھا اور اس کی اطلاع علاقہ مکینوں نے پولیس کو دی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے جس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے ہیں جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا تاہم شبہ ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ سے اطراف لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں