بورڈ میں تبدیلیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کو نقصان نہیں ہونا چاہئے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 مئ 2014
کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 سال ہوگئے لیکن کپتانی کے پیچھے کبھی نہیں بھاگا، بوم بوم آفریدی ایکسپریس نیوز/فائل

کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 سال ہوگئے لیکن کپتانی کے پیچھے کبھی نہیں بھاگا، بوم بوم آفریدی ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ  کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کو نقصان نہیں ہونا چاہیئے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ سری لنکا کے لئے لگائے گئے کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 سال ہوگئے لیکن  وہ کبھی  بھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت  پھولوں کی سیج نہیں بلکہ بھاری ذمہ داری ہے اور ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے کامیابی حاصل ہو۔

ماضی میں سابق کوچ وقار یونس کے ساتھ تنازع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ کو پھلتے پھولتے دیکھنا ہے تو ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا اور اسی میں پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔