عدالت کا اسلام آباد پولیس کے افسر کو قتل کرنے والے کو سزائے موت کا حکم
سفارش علی پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل افضل کے قتل کا الزام تھا، تھانہ نیلور میںدسمبر 2020ء کو مقدمہ درج ہوا
وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل افضل کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے موت کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فرخ فرید بلوچ نے تھانہ نیلور کے علاقے میں اسلام آباد پولیس ملازم کے قتل کیس میں بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم سفارش علی کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔
عدالتی نے دفعہ302 کے تحت ملزم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید کی سزا دینے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ جج نے اقدام قتل کی دفعات میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 3 ماہ قید کی سزا کی مزید قید کاٹنا ہوگی۔
عدالت نے پولیس ملازم کو سرکاری امور سے روکنے کی دفعات کے تحت ایک سال قید کی سزا کا بھی حکم۔ دیا۔
ملزم سفارش علی پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل افضل کے قتل کا الزام تھا، پولیس نے تھانہ نیلور میں22 دسمبر 2020ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔