پرائز بانڈ کی آڑ میں اسرائیلی وبھارتی کرنسی کی فروخت

ایف آئی اے کی بولٹن مارکیٹ میں کارروائی، 2 گرفتار، 30ممالک کی کرنسی برآمد


Staff Reporter November 19, 2023
ایف آئی اے کی بولٹن مارکیٹ میں کارروائی، 2 گرفتار، 30ممالک کی کرنسی برآمد ۔ فوٹو: ویب

پرائز بانڈ کی آڑ میں اسرائیلی وبھارتی کرنسی کی فروخت پکڑی گئی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 32 ممالک کی بھاری مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی، کرنسی کے غیرقانونی کاروبارکرنے والے ملزمان سے اسرائیلی شیقیم کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے شہرکے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کی جس کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفرخت میں ملوث 2 ملزمان احمد رضا اورفیضان رضا کو گرفتارکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ملزمان پرائز بانڈ کے کاروبار کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث اور اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے30سے زائد ممالک کی کرنسی برآمدہوئی۔

ملزمان سے8لاکھ پاکستانی روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائزبانڈ، بھارتی کرنسی ساڑھے چارہزار، تھائی بات 5ہزار، انڈونیشین کرنسی 6لاکھ، افغانی 2ہزار، ویتنام ڈونگ 17لاکھ، موزمبیق 8ہزار، فلپینو1400، ملائشین رنگٹ ہزار، ایرانی ریال 48لاکھ، عراقی ریال 3500، رشین منات40، کینیا شینگ600، سعودی ریال 500، قطری ریال150، سوئس فرینک50، ناروے50، ساؤتھ کوریا5لاکھ، جرمن مارک50، ماپڈوز500، مصری پاؤنڈ250، کوسٹاریکا 1ہزار، لیبنز1ہزار، اسرائیل شیقیم 20، نیپالی 900، ہانگ کانگ ڈالر30، بحرین دینار3، برطانوی پاؤنڈز30، یورو20، اور 500 شامی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے، ملزمان سے غیرملکی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں