اسلام آباد کے اسٹڈی ٹور کے دوران لاپتہ ہونے والا اسکول طالبعلم مل گیا

پولیس نے 10 سالہ فیضان کو والدین کے حوالے کر دیا۔


Khabar Nigar November 19, 2023
پولیس نے 10 سالہ فیضان کو والدین کے حوالے کر دیا۔

تھانہ مندرہ کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دس سالہ طالب علم کو پولیس نے تلاش کرلیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ سے بچوں کو سیر کے لیے اسلام آباد لانے والی نجی اسکول کی پرنسپل نے اطلاع دی کہ سیالکوٹ سے بچوں کو تفریحی و معلوماتی دورے کے لیے اسلام آباد لیکر آئے واپس جارہے تھے کہ تھانہ مندرہ کے علاقے میں ہوٹل پر کھانے کے لیے رکے۔ فارغ ہونے کے بعد واپس جانے لگے تو دس سالہ طالب علم فیضان عابد موجود نہ تھا جس کو اردگرد تلاش کیا لیکن نہ ملا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کی ۔ ہوٹلوں کی سی سی ٹی وی کے علاوہ گرد و نواح کے علاقوں کی چھان بین کی گئی۔ اس مقصد کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلیجنس مدد لی گئی۔

پولیس نے بالآخر 10 سالہ فیضان تلاش کر لیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے