- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
وزارت خارجہ کا وزیراعظم کو نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس کو ایڈوائس سمری ارسال کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نریندرمودی کی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزارت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے متعلق سمری بھیجی گئی ہے جس میں وزیراعظم کو تقریب میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس سمری میں وزیراعظم نوازشریف کے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں جانے کو خطے میں بھارت کی بالادستی کو تسلیم کرنے کے مترادف قرار دے کر کہا گیا ہے پاکستان اس طرح کے اقدام سے گریز کرے، سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو صرف جامع مذاکرات اور سربراہی ملاقات کے لیے بھارت جانا چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے متعلق سفارتی اور اعلیٰ سطح کی مشاورت بھی جاری ہے اور سفارتی حلقے بھی وزیراعظم نوازشریف کو تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 26مئی کو ہوگی جس میں عالمی رہنماؤں سمیت نوازشریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔