- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
’’فرار گھوڑے‘‘ کیلیے کارگو طیارے کی 31 ہزار فٹ سے لینڈنگ

—فوٹو: اے پی
ںیویارک: ماضی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں طیارے کو پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ایئر پورٹ پر لینڈنگ پر مجبور کیا گیا۔ ایسی کسی بھی ٹیک آف اور لینڈنگ میں ایندھن کی مد میں لاکھوں ڈالر خرچ ہوجاتے ہیں۔ نیویارک میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب گھوڑے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کے بعد دوران پرواز پائلٹ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے بیلجیئم جانے والے کارگو طیارے 747 نے ٹیک آف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد کنٹرول ٹاور کر آگاہ کیا کہ انہیں لینڈنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک گھوڑا جسے بیلجیئم پہنچانا تھا، ٹیک آف سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کارگو طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ انہیں پرواز کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں نیویارک واپس آنا ہوگا کیونکہ گھوڑا اپنے اسٹال سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
فلائٹ ریڈر 24 کے ڈیٹا کے مطابق طیارے نے بوسٹن کے ساحل سے جس وقت یو ٹرن لیا تب تک وہ 31,000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل 20 ٹن ایندھن کو بحر اوقیانوس پر پھینک دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارہ لینڈنگ کے لیے محفوظ رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔