- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
لیگی رہنما کی بریت لاڈلا پن نہیں، عدلیہ خود پر لگے ناانصافی کے داغ دھو رہی ہے، مریم اورنگزیب

—فائل فوٹو
لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بے گناہ رہنماؤں کی بریت لاڈلا پن نہیں بلکہ عدلیہ خود پر لگے نا انصافی کے داغ دھو رہی ہے۔
ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،بے روز گاری اور معاشی بدحالی کی ذمہ دار2018 میں آنے والی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان تمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو رہے ہیں، جب2018 میں ترقی کرتے پاکستان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا تو معاشی ترقی کا پہیہ رک گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب کی عدالت میں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہائوسنگ مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا، ان کو بلایا کسی اور مقدمہ میں اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیا گیا، اسی طرح احد چیمہ کو بھی پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے میں شہباز شریف کے ویژن کو مکمل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے شہباز شریف اور احد چیمہ ان جھوٹے مقدمات سے اللہ کے فضل سے سرخرو ہو گئے ہیں،آج عدالتیں قانونی مہریں لگا کر تصدیق کر رہی ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔
مسلم لیگ (ن ) پر لاڈلہ ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں پیشیاں بھگت کر آج مسلم لیگ (ن )کی قیادت عدالتی فیصلوں سے بری ہو رہی ہے توکیا یہ لاڈلہ پن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔