- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
کرتارپور گوردوارے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب

مقدس مقام سے متعلق انتہائی منفی پروپیگنڈا کیا گیا:فوٹو:فائل
لاہور: کرتا پور گوردوارے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سردار کلتارسنگھ سندھواں کی سربراہی میں ڈپٹی اسپیکر، وزرا اور اراکین کے 500 رکنی وفد نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور پرحاضری دی اور ہیڈ گرنتھی گوبندسنگھ ملاقات کی ہے۔
ہیڈ گرنتھی گوبند سنگھ نے بتایا کہ بھارتی میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ گوردوارہ صاحب کے اندر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کرتار پور کی طرف سے تقریب کی گئی جس میں گوشت، شراب اورموسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گرنتھی گوبند سنگھ نے بھارتی وفد کو بتایا کہ گوردواہ صاحب کے اطراف میں 875 ایکڑ رقبہ ایکوائر کیا گیا ہے جہاں مختلف شاپنگ مال، پارک،مارکیٹ اورہوٹل بننے ہیں۔ پی ایم یو کی طرف سے کرتارپور کوریڈور فیز ٹو کے کام اور باباگورونانک کے جنم دن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پی ایم یو کمپلیکس میں میٹنگ رکھی گئی تھی ۔یہ جگہ گوردوارہ صاحب سے دو کلومیٹر دور ہے۔
گوبند سنگھ نے یہ بھی واضع کیا کہ میٹنگ میں کھانے کا اہتمام ضرور تھا جس میں گوشت بھی شامل ہے لیکن وہاں کسی قسم کی شراب اورموسیقی کااہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کررہا ہے ۔ آج بھی نہ صرف بھارتی پنجاب اسمبلی کا اتنا بڑا وفد یہاں آیا ہے بلکہ دنیا کے دیگرممالک سے بھی مہمان یہاں پہنچ رہے ہیں۔
بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سردار کلتارسنگھ سندھواں نے بھی واضع کیا کہ انہوں نے گوردوارہ صاحب میں بیٹھ کر گوبندسنگھ سے بات کی ہے اور اس مقام کو دیکھا ہے جہاں یہ میٹنگ کی گئی تھی۔ وہ جگہ گوردوارہ صاحب سے کافی فاصلے پر اور گوردوارہ صاحب کی حدود سے باہر ہے۔ افسوس ہے کہ اس انتہائی مقدس مقام سے متعلق منفی پراپیگنڈا کیا گیا ۔ انہوں نے گوردوارہ صاحب میں کئے گئے انتظامات پر پی ایم یو کرتارپور اور یہاں کے سیوا داروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔