غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2023
پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام

پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام

 لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

عدالت میں پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔  عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔