- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار نے نوکری سے نکالے جانے کے بعد ’نئی منزل‘ ڈھونڈ لی

حیران کن سافٹ ویئر ChatGPT کی تخلیق سے 38 سالہ آلٹمین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا، فوٹو؛ رائٹرز
چند روز قبل ہی اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس (OpenAI) کے بورڈ نے اس معرکتہ الآرا سافٹ ویئر کے بانی اور اپنے ’’سی ای او‘‘ ’سیم آلٹ مین کو معزول کردیا تھا جس کے بعد ان کی نئی منزل کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں جاری تھیں تاہم ان کے اگلے پڑاؤ کا پتا چل گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے چیٹ کرنے اور ہر قسم کی تحریر میں مدد کرنے والے حیران کن سافٹ ویئر جی پی ٹی ChatGPT کے خالق آلٹمین نے مائیکرو سافٹ میں Microsoft AI کے قیام اور انتظام کا بیڑا اُٹھا لیا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے بانی کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے معزول کیا جو خود آلٹمین کے لیے بھی حیران کن تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ آلٹمین دوبارہ اپنی کمپنی OpenAI کو جوائن کرلیں گے اور یہ خبریں اس وقت مزید زور پکڑ گئیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ OpenAI گیسٹ پاس پہنے ہوئے تھے۔
یہ خبر بھی کیا پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی اپنے ہی سی ای او کی نوکری نگل گیا
تاہم اب مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ آلٹمین ان کی ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ اوپن اے آئی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ اس نے اپنا جنریٹو اے آئی ماڈل، چیٹ جی پی ٹی تیار کیا ہے، جس نے گزشتہ سال لانچ ہونے کے بعد لاکھوں لوگوں کو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت فراہم کی۔
مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بتایا کہ آلٹمین کے ساتھ اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین بھی مائیکرو سافٹ میں شامل ہوں گے۔
اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین نے آلٹمین کی معزولی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کی مالیت کو صفر سے 90 بلین ڈالر تک پہنچانے والے 38 سالہ سیم آلٹمین نے یہ سنگ میل چیٹ جی پی ٹی بوٹ بناکر عبور کیا تھا جس نے صنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔