- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
پروگرام خراب کرنے والوں کی تربیت فنکار کی ذمہ داری ہے، عاصم اظہر

فوٹو : انسٹاگرام
لاہور: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ کسی بھی پروگرام کو خراب کرنے والوں سے نمٹنا اور ان کی تربیت فنکار کی ذمہ داری ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب سیلیبرٹیز کے ہاتھ میں مائیک ہو تو انہیں مثال قائم کرنی چاہئے اور لوگوں کی تربیت بھی کرنی چاہئے۔
پرگرام میں بدنظمی پھیلانے والوں سے نمٹنے سے متعلق گلوکار نے وضاحت دی کہ اگر ان سے نہ نمٹا جائے تو وہ پروگرام کو مزید خراب کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے پروگرام میں طلبہ کو ڈانٹنے کے ایونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے وہاں سختی دکھائی تو پھر کسی نے بھی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : تقریب میں ہانیہ عامر کے نعروں پر عاصم اظہر سیخ پا
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں صرف ان کا ردعمل دکھایا گیا ہے جبکہ یہ دو طرفہ بات چیت تھی اور دوسری طرف سے بدتمیزی کی جارہی تھی۔
پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اگر ان کی باتوں سے کسی شخص کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔