- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلادیشی طلباء کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل

’’خون تو پاکستانی ہے‘‘ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے (فوٹو: فائل)
کراچی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ڈھاکہ میں بھی جشن منایا گیا۔
بنگلا دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے بھارت کی ہار پر خوب جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 1971 میں بھارت کی براہ راست مداخلت سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو بھارت نواز سمجھا جاتا ہے۔
The mass celebration of “India’s defeat” will be held at TSC, Dhaka University, #Bangladesh.
Thousands gathered to cheer India’s loss against #Australia in the #WCFinal, expressing support for their team even if Vatican city plays against #India.#INDvsAUS… pic.twitter.com/BXGudz3mTR
— South Asian Perspective (@SAnPerspective) November 20, 2023
بنگلا دیش کے طلباء نے بھارت کی ہار پر جس انداز میں جشن منایا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر چند افراد کو تو اپنا ہمنوا بنا سکتا ہے لیکن بنگلادیشی عوام کے دل میں اُس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خون تو پاکستانی ہے ناں‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی متعصبانہ غلطیاں پوری دنیا میں بھارت کے لیے شدید نفرت کا باعث بن رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔