زیادہ سے زیادہ ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اکشے کمار

اے پی پی  ہفتہ 24 مئ 2014
ویلن فلم کے ڈھائی گھنٹے ہیرو پر حاوی ہوتا ہے، اکشے کمار   فوٹو: فائل

ویلن فلم کے ڈھائی گھنٹے ہیرو پر حاوی ہوتا ہے، اکشے کمار فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ویلن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے کیریئر کے دوران متعدد کردار نبھائے فلم ’’ کھلاڑی ‘‘ میں ایکشن ، فلم ’’ اسپیشل 26‘‘ میں کون مین کا کردار ، فلم ’’ آنکھیں ‘‘ میں اندھے ڈاکو کا کردار نبھایا اور بھی کئی کردار نبھائیں ہیں جنھیں مداحوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

انھیں فلم ’’ اجنبی ‘‘ میں اپنا ولن کا کردار بے حد پسند ہے۔ وہ ویلن کا مکمل کردار نبھا نا چاہتے ہیں ویلن فلم کے ڈھائی گھنٹے ہیرو پر حاوی ہوتا ہے آخری تیس منٹ میں ہیرو کو ہیرو گری کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔