- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
ورلڈکپ فائنل؛ انوشکا، اتھیا شیٹھی سے متعلق بیان! ہربھجن تنقید کی زد میں آگئے

دورانِ کمنٹری استعمال کیے گئے نامناسب الفاظ پر صارفین نے معافی کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی اور انوشکا شرما سے متعلق نامناسب بیان دینے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں بالی ووڈ ستاروں کی کہکشاں میچ دیکھنے آئی جبکہ کھلاڑیوں کی بیویاں بھی میچ کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلیے موجود تھیں۔
دورانِ میچ کمنٹری کرتے وقت ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو بلکل پسند نہیں آیا، براڈ کاسٹرز کی جانب سے جب دونوں اداکاراؤں کو بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ باتیں کررہیں تھی، اس موقع پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ‘میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے یا فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو جانتا نہیں کہ کتنی سمجھ ہوگی’۔
مزید پڑھیں: بھارت کی شکست؛ بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل
ہندی کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر کے اِن الفاظوں پر صارفین نے ہربھجن پر تنقید کے نشتر چلائے جبکہ اِن سے نامناسب کمنٹس پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان مایوس بھارتی ٹیم کو تسلی دینے میدان میں آگئے
دوسری جانب ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔
harbhajan singh in the comm box just said “idk if they’re (anushka and athiya) talking about cricket or films, I don’t think they have much knowledge about cricket”#Worlds2023#INDvsAUSfinalpic.twitter.com/r5GhJ2gnjZ
— 133* (@133_NotOut) November 19, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔