- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

27 اکتوبر کو اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں داخل ہوئی تھی اور تاحال 66 فوجی مارے جا چکے ہیں، فوٹو: فائل
تل ابیب: غزہ میں 27 اکتوبر کو اسرائیل کی برّی فوج زمینی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئی تھیں اور اب تک 66 فوجی مارے گئے ہیں تاہم ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف برّی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اکثریت حماس کے بجائے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی غلطی سے لگنے والی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں برّی فوج کی کارروائیوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی شامل ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، اسماعیل ہنیہ
ترجمان اسرائیلی فوج نے ٹائمز آف انڈیا کو مزید بتایا کہ ہم ان ہلاکت خیز حادثات اور جنگ میں کی گئیں دیگر غلطیوں سے سبق حاصل کر رہے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی کو نافذ کر رہے ہیں۔
تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ 27 اکتوبر سے برّی فوج کی غزہ میں کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 66 فوجیوں میں کتنے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون؛ غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر تشویش
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جانبازوں نے اسرائیل میں داخل ہوکر فوجی تنصیبات اور ملٹری ایریا پر حملہ کیا تھا جس میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔
جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جن میں 5 مساجد، 8 چھوٹے بڑے اسپتال اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جب کہ شہادتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں نصف بچے اور خواتین ہیں۔
اسی طرح اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 25 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی کوششیں رنگ لے آئیں؛چین غزہ میں جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرنے پرتیار
7 اکتوبر سے جاری فضائی بمباری سے دل نہ بھرا تو 27 اکتوبر کو اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں داخل ہوگئی اور شمالی کو اسرائیلی ٹینکوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کو ایک طرف تو وحشیانہ فضائی حملوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب اسرائیل کی برّی فوج بھی سفاکانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔
قطر، مصر، اردن، اقوام متحدہ اور امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس کو ایک میز پر لانے کی کوششیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے باعث کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔