- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
نواز شریف کی فضل الرحمان کے گھر آمد، انتخابات سے متعلق بات چیت

نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں کے درمیان سیاسی معاملات، انتخابات، فلسطین اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تعزیت کرنے آئے تھے، ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، ہم پالیسی مل کر بناتے تھے، پچھلی ناجائز حکومت کے خلاف بھی ہم اکٹھے رہے ، یہ ہم نے طے کیا ہے کہ ہم مستقبل میں باہمی تعاون اور ایڈجسمنٹ کے ساتھ مل کر چلنا چاہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کو اس کے پارٹی حق سے محروم نہیں رکھنا چاہیے، باہمی اختلاف مل کے لیے بہتر نہیں ہے، ماضی میں ہم نے بہت کچھ سنا ہے، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، ایک الیکشن تسلیم نہیں ہوا، متنازع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خاورمانیکا نے جو باتیں کیں اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نوازشریف
انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن تک ہمارا پیغام پہنچ گیا ہے، میری گفتگو کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو اچھی معیشت دیں، پی ٹی آئی میری نظر میں پارٹی ہی نہیں ہے۔
فلسطین کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے اول دن سے ہمارا موقف ہے، ہم اسے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں جس طرح سے اسٹیٹ کی حمایت ہے فلسطین کے ساتھ ہیں، غزہ کے بچوں پر جس طرح سے ظلم ہو رہا ہے، خواتین کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، کھانے پینے کی اشیا کا مسئلہ ہے ایسے موقع پر ادھر غذا پہنچنی چاہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دو اسٹیٹ کا تصور اب ختم ہو جانا چاہیے ہم اگلے جمعہ کو پھر سے یوم فلسطین منائیں گے، قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔